ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی ایم سی ایم ایل اے کے قتل معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکل رائے سمیت چار لوگوں پر ایف آئی آر

ٹی ایم سی ایم ایل اے کے قتل معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکل رائے سمیت چار لوگوں پر ایف آئی آر

Sun, 10 Feb 2019 23:44:02    S.O. News Service

نئی دہلی،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس کے قتل کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکل رائے سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں درج چار ملزمین میں سے دو کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔بتا دیں کہ ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ستیہ جیت بسواس کوگولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ وہ اپنے علاقے کیا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔ اسی دوران ان کا قتل کر دیاگیا۔ سرسوتی پوجا کے پروگرام میں منچ سے اترنے کے بعد حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسادیں تھیں۔


Share: